PostHeaderIcon ہر ایک خواب میں حرف و بیاں میں رہتا ہے

شیئر کیجئے

ہر ایک خواب میں حرف و بیاں میں رہتا ہے
وہ ایک شخص جو دل کے مکاں میں رہتا ہے

نہ دن نکلتا ہے اُس کا ،نہ شام ہوتی ہے
اب اِس طرح سے بھی کوئی جہاں میں رہتا ہے

یقین ہے کہ وہ مجھ پر یقین رکھتا ہے
گمان ہے تو وہ اب تک گماں میں رہتا ہے

میں اس طرح سے ہوں آزاد اپنی دنیا میں
کہ جیسے کوئی پرند آشیاں میں رہتا ہے

رکھا ہوا ہے حفاظت کے ساتھ اسے دل میں
میں بے امان ہوں ، وہ تو اماں میں رہتا ہے


شیئر کیجئے


4 تبصرے تا “ہر ایک خواب میں حرف و بیاں میں رہتا ہے”

  • رفعت اقبال مرزا کہتے ہیں:

    ڈاکٹر صاحبہ قرب الہی رکھنے والی ایک انتہای محسن شخصیت ھیں انکے الفاظ آسان اور قابل فہھم ھیں،انکے مدارج کی بلندی کی دعاء ھے، شاعری انکے اظہار کا ذریعہ ھے، ڈاکٹر صاحبہ اس معاشرے کے جنگل میں ایک نے عزم کے ساتھ رویوں کے اس خونخوار شیر کی مچان کی طرف نکلی ھیں،اور تپتی دھوپ میں پیاسی روح کو اپنے الفاظ کے میٹھے ٹھنڈے پانی سے سیراب کرتی ھوی نظر آتی ھیں۔ لیکن مجھے ذاتی طور پر ایسا محسوس ھوتا ھے کہ وہ جیسے ماں اپنے بچوں کو سکھ پہنچا کر نہال ھوتی ھے اور یہ ٹھنڈک وہ خود بھی محسوس کرتی ھیں۔
    جنگل کے اس قانون میں ھر پرندہ اسی کشمکش میں ھے کہ ‘‘‘ پروں کے اپنے میں سمیٹوں یا باندھوں‘‘‘

  • ..Involtion personality May she live long May Allah bless her many more successAmeen کہتے ہیں:

    Dr Najma Shaheen khosa is a great evolutional personality.May Allah bless her many more success and mayshe live long having a successfull years ahead..ameeen

تبصرہ کریں



My Facebook
Facebook Pagelike Widget
Aanchal Facebook
Facebook Pagelike Widget
تبصرہ جات
Total Visits: Total Visits