محفوظات برائے March, 2016

PostHeaderIcon افسوس مجھ کو اُس نے اتارا ہے گور میں ،، جس کے لئے فلک سے اُتاری گئی ہوں مَیں

baiytiyaanbaiytiyaan

افسوس مجھ کو اُس نے اتارا ہے گور میں
جس کے لئے فلک سے اُتاری گئی ہوں مَیں

PostHeaderIcon مرا عشق ہی مذہب مسلک ہے ،، اور عشق ہے تیری ذات سئیں

hamd SAAINhamd SAAIN

حمد

مری اُجڑی لمبی رات سئیں
کب بدلیں گے حالات سئیں

مرا عشق ہی مذہب مسلک ہے
اور عشق ہے تیری ذات سئیں

مجھے اپنا پتہ درکار ہےاب
بس اتنی سی خیرات سئیں

مرشد مَیں تیری منگتی ہوں
مری تجھ سے ہی بس بات سئیں

میں تیرے در پر حاضر ہوں
لئے آنکھوں میں برسات سئیں

ہر بات تری مَیں مانتی ہوں
لیکن میری اک بات سئیں

مجھے اپنی خطائیں یاد آئیں
مجھے خود سے ہوئی ہے مات سئیں

کبھی گیتوں میں تبدیل تو ہوں
مرے درد بھرے نغمات سئیں

PostHeaderIcon

hamd SAAIN

حمد

مری اُجڑی لمبی رات سئیں
کب بدلیں گے حالات سئیں

مرا عشق ہی مذہب مسلک ہے
اور عشق ہے تیری ذات سئیں

مجھے اپنا پتہ درکار ہے
اب بس اتنی سی خیرات سئیں

مرشد مَیں تیری منگتی ہوں
مری تجھ سے ہی بس بات سئیں

میں تیرے در پر حاضر ہوں
لئے آنکھوں میں برسات سئیں

ہر بات تری مَیں مانتی ہوں
لیکن میری اک بات سئیں

مجھے اپنی خطائیں یاد آئیں
مجھے خود سے ہوئی ہے مات سئیں

کبھی گیتوں میں تبدیل تو ہوں
مرے درد بھرے نغمات سئیں

My Facebook
Facebook Pagelike Widget
Aanchal Facebook
Facebook Pagelike Widget
تبصرہ جات
Total Visits: Total Visits