محفوظات برائے September, 2018

PostHeaderIcon سلام بحضور امام عالی مقام

سلام بحضور امام عالی مقام 

کربل والوں کے دم سے ہے ،ہم کو پیارا ماتم 
اپنے دکھوں میں اس جیون کا، بس ہے سہارا ماتم

جہاں پہ مشکیزے پر تیر لگا تھا اک ظالم کا 
کرتا ہو گا نہر ِفرات کا ،اب وہ کنارہ ماتم

جب تاریکی میں بی بی زینب کے دکھ کو سوچا
ان پلکوں پر چمک اٹھا تھا ، ایک ستارا ماتم

کربل کے دامن میں سیکھیں عشق کی رمزیں ساریں
نیزے پر ہے محو تلاوت، راج دلارا ماتم

عشق نے ہجر ووصل کو جب اک جیساہی ملبوس کیا
کیا جانے پھر کون سے دکھ کاہے یہ اشارہ ماتم

تپتی ریت پہ وہ ننھی معصوم سسکتی جانیں
جن کے لہو سے ظلم نے ہر اک دل میں ابھارا ماتم

اپنا جیون تو شاہین بہے، بس اس دھارے میں 
ایک کنارہ گریے والا، ایک کنارہ ماتم 

ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ

PostHeaderIcon کچھ یادیں۔۔۔۔۔کچھ یادگار پروگراموں کی یادگار تصاویر

ملتان اکادمی ادبیات پاکستان کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر سٹیج پر مہمان خصوصی گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ ،مشیر وزیر اعظم براۓ قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی ،معروف شاعر خالد مسعود ،معروف ادیب ومحقق پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری ،ڈاکٹر نجمہ شاھین کھوسہ ،جناب اظہر مجوکہ ،چئیر مین اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو و دیگر موجود ھیں !!

ریجنل آفس اکادمی ادبیات پاکستان کا افتتاح

ریجنل آفس اکادمی ادبیات پاکستان کا افتتاح

ادبی تنظیم آنچل پی ایم اےڈیرہ اورغازی میڈیکل کالج مشاعرہ

memorable events,,, article presentation at istanbul university

تعارفی تقریب پھول ، خوشبو اور تارہ

PostHeaderIcon کچھ یادیں۔۔۔۔۔۔

no images were found

My Facebook
Facebook Pagelike Widget
Aanchal Facebook
Facebook Pagelike Widget
تبصرہ جات
Total Visits: Total Visits