نظم ۔۔ اک خیال


اے میرے بے چین و بے قرار دل
کیا تجھے معلوم ہے
اسکابھی کوئی پل ایسا گزرتا ہو گا
جیسے تو نے اسے پل پل سوچا
اس نے بھی تجھ کو سوچا ہو گا
جیسے یادیں ڈستی ہیں تجھے
وہ بھی تو یاد کرتا ہو گا
جب کوئی خوشی اسے ملتی ہو گی
تیری طرح کسی کی یاد میں
اسکی آنکھ کا کونہ بھی بھیگتا ہو گا
جب دنیا کے درد اسے ستاتے ہوں گے
وہ تیرے خیالوں میں پناہ لیتا ہو گا
اور تیری تسلیاں سوچ کر
من ہی من میں مسکراتا ہو گا
اے میرے بے چین و بے قرار دل
کیا واقعی ایسا ہوتا ہو گا

 

ik khayal

ik khayal

 


Facebook Comments