مدینے کو جاؤں، مدینے کو جاؤں
عقیدت کی ساری میں رسمیں نبھاؤں
میں جی بھر کے روؤں، میں آنسو پروؤں
میں حال اپنا رو رو کے اُن کو سناؤں
بڑھ بڑھ کے چوموں میں روضے کی جالی
یہ پلکیں جو بھیگی ہیں اُس پہ لگاؤں
سجدے کروں میں ، نما زیں پڑھوں میں
اُنہی کو میں اپنی وفائیں دکھاؤں
مرے سامنے بس ہوں روضے کے جلوے
اُنہی کے تصور کی میں محفل سجاؤں
مری فکر بھی میرا دین و دھرم بھی وہی
اُنہی کے عشق کو اپنی منزل بناؤں
مدینے میں ہی آئےبس وقتِ آخر
کہ میں روح اپنی وہیں چھوڑ آؤں
ہے شاھین نعتِ نبی ان لبوں پر
تقاضے ادب کے میں کیسے نبھا