اللہ بڑا منصف ہے


ہم ایسی دنیا میں محبت کی سچائی کیوں تلاش کرتے ہیں کہ جس میں محبت کے نام لیواؤں نے محبت کی بنیاد ہی دھوکا ،فریب اور ہوس پر رکھی ہو،۔ہم کیوں بھول جاتے ہیں کہ جنھوں نے اپنے فائدے اور دنیاوی ہوس اور چمک دمک کیلیئے مخلصی کو ٹھکرایا ہو اور اپنے ہی بولے لفظوں اور قسموں کے ساتھ دھوکا کیا ہو وہ کبھی کسی کے ساتھ مخلص بھی ہو سکتے ہیں۔ایسے لوگ ایک ایسی رنگین دنیا کے راہگیر ہوتے ہیں جس کی کوئی منزل نہیں ہوتی اور یہ صرف دکھاوے اور دولت و ہوس کیلیئے اپنے ہی جسم و جاں کی فصیل میں اپنے ہی ذہن و دل کی تاریکی میں زندگی جیتے ہیں ،ان کیلئیے ان کی اپنی ہی روح اور اس کی روشنی کوئی معانی نہیں رکھتی ،یہ تو یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے اور سب فانی ہے، ۔


Facebook Comments