ڈیرہ غازی خان میں نام ورشاعرہ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ نے جمعہ کے روز ایک ایسی محفلِ سخن آراستہ کی کہ جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا ۔ پی ایم اےڈیرہ غازی خان اور غازی میڈیکل کالج نے اس مشاعرے کا اہتمام ڈیرہ غازی خان کی خواتین کے لئے کام کرنے والی پہلی ادبی و ثقافتی تنظیم آنچل کے اشتراک سے کیا تھا ۔ آنچل کی روحِ رواں ڈاکٹر نجمہ شاہین ہیں جنہوں نے یہ تنظیم آج سے کئی برس قبل اس وقت قائم کی تھی جب وہاں اکا دکا خواتین شعر و ادب میں اپنی پہچان کرا رہی تھیں ۔غازی میڈیکل کالج میں ہونے والا یہ مشاعرہ پی ایم اے کی ایک کانفرنس کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کا حصہ تھا ۔ نام ور شاعر امجد اسلام امجد ، اور زاہد فخری دیار غیر سے آئے ہوئے خوبصورت شاعر شوکت فہمی کے ہمراہ اس مشاعرے میں شرکت کے لئے ڈیرہ غازی خان آئے ، ملتان سے شاکر حسین شاکر نے بھی اس محفل میں شرکت کی ۔ رات گئے تک جاری رہنے والے اس مشاعرے میں ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح کے تمام نمائندہ شاعر موجود تھے ۔ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ اور پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان قیصرانی نےبہت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد سعید بھی میزبان کی حیثیت سے شعرائے کرام کی پذیرائی میں مصروف رہے ۔ باذوق سامعین کی رات گئے تک پنڈال میں موجودگی اور بھر پور داد سے خوشگوار حیرت ہوئی اور احساس ہوا کہ محسن نقوی اور کیف انصاری کی آواز بھی ان آوازوں میں سنائی دے رہی ہے ۔
تازہ ترین
- متفرقجشن آزادی مبارک 2024
- متفرقٹوٹے تارے سے ہوئی مات
- متفرقمیری زندگی میں تجھ سے بہت تھک کے جا رہی ہوں
- متفرقزمانے کیا لکھے گا تو اپنی تاریخ میں
- متفرقجشن آزادی مبارک
- متفرقجشن آزادی مبارک
- متفرقڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
- متفرقڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
- فوٹو گیلرینشتر میڈیکل کالج ،،،،کلاس فیلوز کے ساتھ ایک یادگار دن18-12-29
- متفرقکچھ یادیں۔۔۔۔۔کچھ یادگار پروگراموں کی یادگار تصاویر