نثری نظم ۔۔ ریت تو پھر ریت ہے


میرے گھر کی الجھی پگڈنڈیوں سے
اس کے گھر کے راستوں تک
چناب اور سندھ آتے ہیں
چناب پار کرنے کو تو
شاید کچا گھڑا مل بھی جائے
مگر سندھ کے پار اترنے کو
کچے گھڑے کی مٹی نہیں ملتی
کچا گھڑا کیسے بناؤں
ریت تو پھر ریت ہے
بھلا ریت سے بھی کچھ بنا؟


Facebook Comments