تُو جانتا ہے ہمزاد مرے
اے دل میرے، ناشاد مرے
جس نام کے سارے حرفوں کو
اور نظم کے سارے مصرعوں کو
اے دل تُو نے سو بار لکھا
اور عشق کے زرد سے موسم کو
ہر بار مثالِ بہار لکھا
پر آج ترے چارہ گر نے
اے دل تیرے کوزہ گر
ان عشق مسافت جذبوں کو
ان ہجر ریاضت لمحوں کو
بس شعروں کا ہی نام دیا
اور ہنس کر یہ بھی پوچھ لیا
تُو نے کس خاطر اے لڑکی
اس زیست کو یہ انجام دیا؟
تازہ ترین
- متفرقڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ ڈیرہ غازی خان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی نائب صدر منتخب
- متفرقڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ کی نعتیہ شاعری: فنی و فکری محاسن
- متفرقڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ کی عزل میں موضوعاتی تنوع
- متفرقٹوٹے تارے سے ہوئی مات
- متفرقجس کے خیال نے کیا سب سے جدا مجھے
- متفرقجشن آزادی مبارک 2024
- متفرقمیری زندگی میں تجھ سے بہت تھک کے جا رہی ہوں
- متفرقزمانے کیا لکھے گا تو اپنی تاریخ میں
- متفرقجشن آزادی مبارک
- متفرقجشن آزادی مبارک

