نثری نظم ۔۔ میں بجھنے لگی ہوں


وہ کہتا
تم ہنستے اچھی لگتی ہو
تم ہمیشہ ہنستی رہنا
رونے والوں کا کبھی ساتھ نہ دینا
کہ رونے والے تو سبھی تنہا ہوتے ہیں
میں نے اس کی باتوں اس کے لفظوں کو
لوحِ دل پر لکھا
زمانے کے ساتھ ہنسنا
اور تنہائی میں روناسیکھا

مگر اب کوئی اسے بتائے
کہ یوں ہنستے روتے
میں تھک کر دیے کی لو کی طرح
اب بجھنے لگی ہوں
اندھیری رات کے اندھیروں میں ڈھلنے لگی ہوں


Facebook Comments