آحساب کر کسی روز اب ،کسی گزرے ماہ کاسال کا
شب وروز کے اسی ہجرکا،کسی خواب خواب وصال کا
وہ جوہمسفر تھا بچھڑ گیا،وہ غبار رہ میں کدھرگیا؟
مگراک ادھوراجواب تھا،مرے ان کہے سے سوال کا
نہ ہے جستجو کسی راہ کی،نہ ہی آرزو کسی چاہ کی
نہ ہی رنجشیں کسی ہجرکی،نہ خیال تیرے ملال کا
وہ جوگیت تھاوہ سنا نہیں ،وہ جو پھول تھا وہ کھلانہیں
مگرآج بھی مجھ یوں لگے ،وہ گمان سا تھاغزال کا
یہ جوحسن ہے مری نظم میں ،یہ جوجذب ہے مرے شعرمیں
یہ مرے قلم کا کمال ہے،یا ہے عکس تیرے جمال کا؟
نہ ہی میرا دل بے قرارہے،نہ ہی بے بسی ،نہ ہی بے کلی
مرا درد شاہیں ٹھہر گیا،یا ہے ضبط میراکمال کا؟
ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ