اُس بے وفا مزاج کی اپنی روایتیں


403748_4903805639282_1535610249_nاُس بے وفا مزاج کی اپنی روایتیں
ہیں یاد تیرے شہر کی ساری عنایتیں

بے سایہ سب شجر تھے اور بے سائباں فلک
موجود تھیں وہاں تو ازل کی حکایتیں

انعام کی طرح سے ملا ہم کو ہر ستم
لیکن لبوں پہ لا نہ سکے تھے شکایتیں

جو خود ہدایتوں کے طلبگار تھے وہاں
کرتے تھے بات بات پر وہ بھی ہدایتیں

آدھی سی ایک بات تھی ،آدھا سا ایک خواب
ہوتی رہیں وفا میں بھی اکثر کفایتیں

تجھ سے جدا ہوئے تو لگا عمر کٹ گئی
کیا کیا ملیں نہ پیار میں ہم کو ہم رعایتیں


Facebook Comments