زمانے مرے بن بھلا اپنی تکمیل کیسے کرے گا؟


zmn3
زمانے مرے بن بھلا اپنی تکمیل کیسے کرے گا؟

زمانے اگرچہ میں تجھ سے الگ ہوں
ترے ہرچلن سے
ترے بانکپن سے
چمن سے الگ ہوں
زمانے میں تری کہانی میں شامل کہانی توہوں پر
میں قصہ نہیں ہوں
زمانے میں حصہ ترا ہو ں مگر پھربھی حصہ نہیں ہوں
زمانے تری روشنی گرچہ سب کے لیے ہے
مگر جانتی ہوں مرے واسطے تو یہ ہرگز نہیں ہے
زمانے تری سب عنایات اور کے دامن میں ہیں
اورتہی دامنی میرے دامن میں ہے بس
زمانے محبت کا پرچم مرے ہاتھ میں اور
زمانے کی نفرت بھی گلشن میں ہے
زمانے مجھے تجھ سے شکوہ نہیں ہے
زمانے مجھے اب گلہ بھی نہیں ہے
مجھے علم ہے کہ زمانہ ہی ایسا ہے
جس میں جزا بھی نہیں اور صلہ بھی نہیں ہے
زمانے میں تجھ سے الگ ہی سہی لیکن اتنا بتا تو
مرے بن کہانی میں اشکوں کی ترسیل کیسے کرے گا؟
محبت کی تاویل کیسے کرے گا؟
کسی مختصر دکھ کی ترسیل کیسے کرے گا؟
زمانے مرے بن بھلا اپنی تکمیل کیسے کرے گا؟


Facebook Comments