زندگی میں زندگی دکھ بھر گئی
روشنی آنکھوں کی مدھم کر گئی
اتنا سناٹا تھا میری روح میں
میں تو اپنے آپ سے بھی ڈر گئی
میرے عارض جس سے دمکے تھے کبھی
ایک دن وہ آرزو بھی مر گئی
ہر طرف اک پیاس کا صحرا تھا بس
جس طرف بھی میری چشمِ تر گئی
اپنی قسمت سے گلہ مجھ کو نہیں
اسکی قسمت بھی تو بس مجھ پر گئی